فرحت شہزادی کے بچوں کا نام ای سی ایل  سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے فرحت شہزادی کے بچوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔ درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ آپ نے جو بھی فیصلہ کرنا ہے آج کریں تاکہ میں سپریم کورٹ جا سکوں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ ای سی ایل سے لوگوں کے نام نکال رہی ہے، جو افسران عدالتی احکامات کو تسلیم نہیں کر رہے، ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی بھی ہو رہی ہے۔ بچے عمرہ کرنے جانا چاہتے ہیں، بچوں کے نام نہ کوئی ایف آئی آر ہے، نہ کوئی ناجائز جائیداد، عدالت بچوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔

ای پیپر دی نیشن