اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے شدت پسندی اور دہشت گردی کیخلاف بڑی جنگ جیتی ہے۔ سابق وزیر داخلہ و اقتصادی منصوبہ بندی احسن اقبال نے انٹرنیشنل امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 2018کے بعد شدت پسندی کیخلاف پالیسی تبدیل کر دی گئی،اقتصادی ترقی امن اور استحکام کے بغیر ناممکن ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ نفرت اور تعصب کے رویے انتہا پسندی کو جنم دیتے ہیے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں سیاست اور معیشت میں شراکت اور باہمی احترام کے رویوں کو فروغ دینا ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ دیرپا امن تب قائم ہو سکتا ہے جب اختلاف کو برداشت کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ امن کے لئے پسماندگی ، عدم برداشت اور لاقانونیت کا خاتمہ ضروری ہے۔