میڈیا بھارت میں جمہوریت، آئین اور سچ کا دفاع کرنے میں ناکام رہا ،سابق جج بھارتی سپریم کورٹ

نئی دہلی(کے پی آئی )بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج ریٹائرڈ جسٹس کورین جوزف نے کہا ہے کہ میڈیا بھارت میں جمہوریت، آئین اور سچ کا دفاع کرنے میں ناکام رہا ہے ۔ میڈیا رپورٹ  کے مطابق کورین جوزف نے نئی دلی میں عدالتی احتساب اور اصلاحات کیلئے مہم کے زیر اہتمام منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس سے قبل ہم نے بہت سی چیزوں پر تبادلہ خیال کیا لیکن وہ تمام چیزیں جن پر ہم نے تبادلہ خیال کیا،ان کے بارے میں کسی بھی میڈیاکوئی بات نہیں کی گئی سوائے چند پرائیویٹ میڈیا کے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں میڈیا میں حقائق کا کوئی نڈراور سچا ورژن نہیں ملتا ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں  جمہوریت کو ریاست کے چوتھے ستون میڈیاکی وجہ سے شدیددھچکا پہنچاہے کیونکہ یہ ملک کو ناکام بنا رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاست کا چوتھا ستون میڈیا ہے اور وہ جمہوریت ،آئین اور سچ کا دفاع کرنے میں ناکام رہاہے ۔

ای پیپر دی نیشن