سرینگر (کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ تنا زعہ کشمیر پربھارت کے ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ کی وجہ سے جنوبی ایشیاء کا خطہ ایٹمی تصادم کے دہانے پر پہنچ گیا ہے،دیرینہ تنازعہ کشمیرکے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل عالمی برادری کے ساتھ مل کر نہتے کشمیریوں پرقابض بھارتی فوج کے ظلم و تشدد، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور غیر قانونی نظربندیوں کا سلسلہ بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔ضلع بانڈی پورہ میں پولیس نے 3 کشمیریوں کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دوسری جانب ضلع ادھمپور میں تین محنت کش پراسرار طور پر مردہ پائے گئے ہیں۔ ضلع کے علاقے چنانی میں تین مزدور پراسرار طور پر مردہ پائے گئے ہیں۔ قابض حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ فوری طور پر مزدوروں کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
تنازعہ کشمیر پر بھارتی ہٹ دھرمی سے جنوبی ایشیا ایٹمی تصادم کے دہانے پر پہنچ گیا: حریت کانفرنس
Feb 28, 2024