وزیر تجارت کا دورہ: سعودی عرب سے  تیل و گیس ، تعمیرات سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق 

Feb 28, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز سعودی عرب کا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس اسلام آباد پہنچ گئے وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کی ریاض میں سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد الفلیح سے ملاقات کی ، وزیر تجارت گوہر اعجاز نے وزیر  تجارت ماجد الکسبی سے بھی ملاقاتیں کیں،وزیر تجارت کے ہمراہ 20 رکنی پاکستانی صنعتکاروں کا وفد بھی تھا،وزیر تجارت گوہر اعجاز نے سعودی وزراء سے وفود کی سطح پر مذاکرات کیے،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، گوہر اعجاز نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تجارت و سرمایہ کاری کو بڑھانے کی ضرورت ہے، سعودی وزراء  نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات مضبوط کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، دونوں ممالک نے تیل و گیس ، تعمیرات ، فوڈ اینڈ ایگریکلچر میں سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

مزیدخبریں