اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے کہ انسانی سمگلنگ ایک خوفناک اور وسیع جرم ہے۔ یہ عالمی بحران پاکستان اور امریکہ سمیت ہر ملک کو چھو رہا ہے۔ نوعیت کے اعتبار سے انسانی سمگلنگ کا جرم نظروں سے پوشیدہ رہتا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں 2706 ملین افراد انسانی سمگلنگ کا شکار ہیں۔ سمگلنگ کا شکار افراد میں لاکھوں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ افراد کی سمگلنگ قومی سلامتی کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔ مارکیٹوں کو بگاڑتی ہے۔ یہ ہماری عالمی اقدار کی توہین ہے۔