لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہی نہیں بلکہ معاشرے کا عکس بھی ہے، مشکلات کے باوجود پیشہ ورانہ فرائض کو سر انجام دینے پر صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔بطور سپیکر قانون کی بہتر ی کیلئے اپنا کردار ادا کروں گا، ان خیالات کاْاظہار سپیکر ملک محمد احمد خان سپیکر پنجاب اسمبلی کی پریس گیلری کمیٹی کے ارکان کو دیئے گئے ناشتے کے موقع گفتگو میں کیا ‘ اہل علم ودانش حضرات ہمارے ملک کا حقیقی سرمایا ہیں۔ میڈیا پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ منفی ذہن کے رجحانات کی حوصلہ شکنی کرے۔ مشکلات کے باوجود پیشہ ورانہ فرائض کو سر انجام دینے پر صحافیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔اسمبلی فلورز پر رولز آف پروسیجر کے بغیر بات کرنا چیخنے کے مترادف ہے۔ جس طرح اسمبلی کے ممبران کا استحقاق ہے، اسی طرح صحافی کا بھی استحقاق ہے۔ ہم نے تکلیف کا دور دیکھا جو بہت ڈراؤنا خواب تھا۔ سابق دور میں اسمبلی کے فلور پر پرائیویٹ لوگوں کو بلایا گیا جس کا تصور نہیں کیا جا سکتا تھا۔
صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہی نہیں معاشرے کا عکس بھی ہے:سپیکر پنجاب اسمبلی
Feb 28, 2024