عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، مکتب الرحیم کے زیراہتمام 2 روزہ ختم نبوت کورس  

 لاہور(خصوصی نامہ نگار) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت، مکتب الرحیم کے زیراہتمام 2 روزہ ختم نبوت کورس منعقد ہوا۔کورس میں مختلف موضوعات، عقیدہ ختم نبوت کی اہمیت وفضیلت، جھوٹے مدعیان نبوت کا انجام، حیات حضرت عیسٰی، کذبات مرزا، قادیانیوں اور عام کافروں میں فرق،قرب قیامت آنیوالے حضرت عیسیٰ ؑاورحضرت مہدی ؑ کی علامات اور نشانیاں،تحریک ختم نبوت کی کامیابیاں۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا محمدحنیف کمبوہ، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، میاں محمدرضوان نفیس، قاری ظہورلحق، مولانا خالد محمود، مولانا سعید وقار، مولانا محمد صفدر سمیت اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی روح اور بنیا دہے،عقیدہ ختم نبوت ایمان رکھے بغیر کوئی آدمی مسلمان نہیں ہو سکتا۔ قایانیت چند شکوک وشبہات کا نام ہے۔ دلائل کی دنیا میں قادیانیوں کے پاس کو صحیح دلیل نہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...