ایوان بالا کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ سینیٹر فیصل جاوید کی طویل عرصے بعد آمد ہوئی اور تقریر بھی کی۔ اراکین نے حالیہ انتخابات میں نگران حکومت کے کردار پر شدید تنقید کی۔ وزراء کی عدم حاضری پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ مرزا محمد آفریدی نے شدید برہمی کا اظہارکیا۔ بانی تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھے جانے کے معاملے پر اراکین ایوان میں شدید احتجاج کیا۔ سینٹر سعدیہ عباسی نے مخصوص نشستوں کے معاملے پر اپوزیشن کی حمایت کی۔ سینیٹر مشتاق احمد نے پاکستان سپر لیگ کے سپانسرز میں صیہونی برانڈز کی شمولیت پر تنقید کی اور پاکستان میں اسرائیلی حمایت کا نقطہ اٹھایا۔