کابل(این این آئی)طالبان حکام نے بتایا ہے کہ طالبان حکام نے سپورٹس سٹیڈیم میں ایک مجرم کو گولی مار کر سرِعام سزائے موت دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سپریم کورٹ کے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس شخص کوجو جنوری 2022 میں چاقو سے قتل کا مجرم پایا گیاکو شمالی شبرغان شہر میں طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ کے دستخط شدہ وارنٹ پر سزائے موت دے دی گئی۔بیان میں مجرم کی شناخت نذر محمد کے طور پر کی گئی اور کہا گیا ہے کہ اس کے کیس کی بخوبی اور بار بار جانچ کی گئی۔ایک مقامی صوبائی اہلکار نے بتایا کہ قاتل کو مقتول کے خاندان بشمول خواتین اور بچوںاور ساتھ ہی سٹیڈیم میں موجود ہزاروں تماشائیوں کے سامنے پانچ بار گولی ماری گئی۔