ٹرینا سولر نے شمسی توانائی کیلئے پاکستان کوابھرتی ہوئی مارکیٹ قرار دیدیا 

لاہور(کامرس رپورٹر) سمارٹ پی وی ٹیکنالوجی اور انرجی سٹوریج سلوشنز کے عالمی رہنما ادارے ٹریناسولر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رہائش گاہوں اور کاروباری اداروں میں شمسی توانائی کو قابل اعتماد اور کم لاگت والے بجلی کے ذریعے کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے اس کی مانگ میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ٹرینا سولر نے بلومبرگ نیو انرجی فنانس کی ایک رپورٹ کا حوالہ بھی دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں جنوری 2023ء سے ستمبر، 2023ء کے عرصے میں شمسی توانائی سے تعلق رکھنے والی  1.11 ارب امریکی ڈالرز کی مصنوعات درآمد کیں گئیں جو ایک تخمینے کے مطابق4 گیگا واٹس ماڈیولز کے مساوی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن