لاہور)سپورٹس رپورٹر)یشین انڈور اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستانی اتھلیٹس کو شرکت سے روکے جانے کے واقعہ پر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن نے نا اہلی کا اعتراف کرلیا ، پاکستان سپورٹس بورڈ کی انکوائری کمیٹی نے فیڈریشن اور ٹیم منیجر کیخلاف سخت کارروائی کی سفارش کردی۔ ایران میں کھیلی گی ایشین انڈور اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ٹاپ قومی اتھلیٹس شجر عباس اور جعفر اشرف کیساتھ جانیوالے ٹیم آفیشل کی جانب سے وقت پر انٹریز نہ بھجوانے پر ایونٹ میں شرکت سے روک دیا گیا تھا جس کا پاکستان سپورٹس بورڈ نے سخت نوٹس لے لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ انکوائری کمیٹی کے سامنے پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شاہ جہان میر نے بطور ٹیم منیجر اپنی نا اہلی کا اعتراف کیا جس پرانکوائری کمیٹی نے فیڈریشن اور ٹیم منیجر کیخلاف سخت کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے مزید کاروائی کیلئے معاملہ پی ایس بی بورڈ کو بھجوا دیا۔