لاہور(سپورٹس رپورٹر)کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ وہ پاکستان سپر لیگ 9 میں ذاتی پرفارمنس سے مطمئن نہیں۔ ذاتی کارکردگی سے مطمئن نہیں، اچھا موقع ملتے ہی ٹیم کی کارکردگی بھی اچھی ہو جائے گی۔ جمعرات کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں اچھی کارکردگی متوقع ہے۔شان مسعود کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کے گزشتہ تین میچز میں کراچی کنگز کی جانب سے تین میچز میں کوئی بڑی اور قابل ذکر کارکردگی سامنے نہیں آسکی، کسی بھی ایک میچ میں ٹیم کی جانب سے ایک یا دو انفرادی اچھی پرفارمنس سے اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ کراچی کنگز کو کیرن پولارڈ جیسی بہترین انفرادی اننگز کی ضرورت ہے، کراچی میں ہونے والے میچز میں حریف ٹیموں کے خلاف میٹنگ میں لائحہ عمل تیار کریں گے۔ اوپنرز کے جلد آؤٹ ہونے سے ٹیم کی کارکردگی پر فرق پڑتا ہے۔ کراچی کی پچ کا کوئی اندازہ نہیں، اچھی ٹیم وہ ہوتی ہے جو اپنی غلطیوں سے سیکھتی ہے۔ ہماری ٹیم میں سب نے کچھ نہ کچھ پرفارم کیا ہے، مجھے اچھا آغاز نہیں مل رہا ہے، اسی وجہ سے بیٹنگ میں آگے نہیں بڑھ پارہا۔ میچز میں وکٹ پر سیٹ ہونے کے باوجود اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا۔ میری پرفارمنسزجب آئیں گی تو ٹیم کو مزید فائدہ ہوگا۔آل راؤنڈر محمد نواز سے متعلق کہا کہ نواز کی صلاحیتوں کے مطابق کارکردگی نہیں رہی، نواز سے بطور آل راؤنڈر اچھی توقعات ہیں۔ عرفات منہاس اچھے کھلاڑی ہیں، جہاں اس کی ضرورت ہوگی اس کو کھلائیں گے۔ میچز کے پاسز کیلئے اپنی فیملی کو بھی منع کردیا۔ پی ایس ایل میں سب کھلاڑی پاسز کی وجہ سے پریشان ہوتے ہیں۔ کراچی میں کھیلنے کے لیے کافی پرجوش ہیں، اچھی ٹیم وہ ہوتی ہے جو اپنی غلطیوں سے سیکھتی ہے اور ہماری ٹیم نے بہت کچھ سیکھا ہے اور سب نے پرفارم کیا ہے۔مجھے اچھا آغاز مل رہا ہے لیکن میں اس کو آگے نہیں بڑھا پارہا۔فاسٹ بائولر میرحمزہ کو امید ہے ٹیم کو فل سپورٹ ملے گی جبکہ سعد بیگ اور دیگر کھلاڑیوں کا اصرار ہے کہ شائقین سٹیڈیم بھر دیں۔
ذاتی کارکردگی سے مطمئن نہیں، کنگز کی بہتری کیلئے لائحہ عمل تیار کرینگے: شان مسعود
Feb 28, 2024