مسلم حکمرانوںکو کفارکے خلاف متحد ہونے کی ضرورت ہے:وسیم الحسن نقوی  

Feb 28, 2024

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ اوربیرسٹر سید وسیم الحسن نقوی نے کہا کہ مسلم امہ آج جن مسائل سے دوچار ہے۔ان حالات میں مسلم حکمرانوںکو ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر کفر کی بڑھتی یلغار کے خلاف سینہ سپر ہونے کی ضرورت ہے۔ وہ یہاں مرکز اہلسنت جامع الفاروق میں ایک بہت بڑی دینی وروحانی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ بیرسٹر وسیم الحسن نقوی نے مزید کہا کہ آج عالم اسلام مختلف حصوں میں تقسیم ہے جس سے لادینی طاقتیں اور یہود وہنود فائدہ اٹھا کر اپنی سازشوںکے جال بچھارہے ہیں۔

مزیدخبریں