سوئی گیس کے بلوں میں  اضافے سے صا رفین میں  غصہ پایا جا رہا ہے:ضیا ء الحق 

Feb 28, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرضیا ء الحق(شیخ فیصل ایوب)،سینئرنائب صدر حمیس گلزار مغل اور نائب صدر عادل ندیم نے مشترکہ بیان میں نومنتخب وزیر اعلی پنجاب کی توجہ سوئی گیس کے بلوں میں 500سے10000تک اصافے کی طرف مبذول کراتے ہوئے کہاکہ اس اضافہ سے گھریلو صارفین میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے مہنگائی کے اس دور میں مزدور طبقہ اپنے بچوں کو بڑی مشکل سے پال رہا ہے۔بجائے اس کے ریلیف دیا جائے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے،چند گھنٹے ملنے والی سوئی گیس کے ہزاروں روپے کے بلوں نے عوام کی چیخیں نکال دیں ہیں۔    انہوں نے وزیر اعلی پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا کہ سوئی گیس کے بلوں میں اضافہ کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور گیس بلوں میں اضافہ کو فی الفورواپس لیا جائے۔

مزیدخبریں