طاہر اشرفی نے سعودی عرب سے متعلق فتویٰ جاری کردیا

پاکستان علماء کونسل کےچیئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی نےسعودی عرب سے متعلق فتویٰ جاری کردیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ سعودی شرعی قوانین پر عملدرآمد کرنا لازم ہے۔ 

پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولاناطاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ہمارے کچھ دوست جب حرمین شریف جاتے ہیں تو وہ کچھ ایسے جھنڈے اٹھا لیتے ہیں جو شریعت اسلامی کے خلاف ہوتے ہیں، تمام حجاج اور زائرین دنیا کے کسی بھی کونے سے جائیں تو ان پر لازم ہے کہ سعودیہ کے شرعی قوانین پر عملدرآمد کریں ۔انہوں نے کہا کہ ایک وقت میں مدینہ شریف میں مختلف ممالک کے لاکھوں حجاج کرام ہوتے ہیں ،اگر وہاں پر یہ صورتحال پیدا ہو جائے کہ مختلف لوگ اپنے اپنے نعرے لگائیں اور بینرز اٹھائیں تو اس سے بدامنی پیدا ہوگی ، دیگر علماء کرام سے مشورے کے بعد یہ فتویٰ جاری کیا ہے کہ حرمین شریفین میں کسی بھی قسم کی کسی بھی صورت سیاسی نعرے بازی ،بینر بازی ہو یہ جائزنہیں ہے۔ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ میں یہ فتویٰ جاری کر رہاہوں کہ جو لوگ حج و عمرہ کیلئے جائیں وہ سعودی عرب کے قوانین پر عمل کریں ، ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس بار پرائیویٹ حجاج کرام کی تربیت کا انتظام کیا جائے گا ،اس میں سعودی وزارت حج کے نمائندوں کو بھی دعوت دی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن