ممکنہ بارشوں کے پیش نظر سی اے اے کے اقدامات

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) ممکنہ بارشوں کے پیش نظر اقدامات کا اعلان کردیا۔

سی اے اے کے اعلامیہ کے مطابق 29 فروری سے یکم مارچ تک ممکنہ بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے، چھوٹے طیاروں کو محفوظ مقامات پر پارک کیا جائے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چھوٹے طیاروں کو ونگز کے ساتھ وزن لگا کر پارک کیا جائے، بارش کے باعث کیڑے مکوڑے ہونے سے پرندے رن وے کے اطراف آسکتے ہیں۔

سی اے اے کا کہنا ہے کہ محفوظ فلائٹ آپریشن کےلیے اضافی برڈ شوٹر تعینات کیے جائیں، بارش کے دوران طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن کو یقینی بنایا جائے۔

بارش کے پانی کی نکاسی کیلئے رن وے سے منسلک نالوں کی صفائی کے انتظامات کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...