پولینڈ میں چوری کا گھوڑا اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر چھپانے کی کوشش ناکام

Feb 28, 2024 | 23:16

ویب ڈیسک

پولینڈ میں پولیس نے چوری کا گھوڑا ایک اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر چھپانے کے لیے لے جانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چور کو گرفتار کرکے گھوڑے کو قبضے میں لے لیا۔ 

بتایا جاتا ہے کہ مشرقی یورپی ملک پولینڈ کے علاقے وجیہرو میں پولیس آفیسرز کو ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ ایک 19 سالہ نوجوان ایک گھوڑے کو رہائشی اپارٹمنٹ کی تیسری منزل پر لے جا رہا ہے۔

 پہلے تو پولیس اس کال کو مذاق سمجھی، لیکن فون کرنے والے کی سنجیدگی کو دیکھنے کے بعد پولیس نے اتمام حجت کرتے ہوئے ایک انویسٹی گیشن کریو کو موقع پر بھیجا، جس نے رپورٹ دی کہ ایک جوان اور توانا گھوڑے کو ایک شخص اوپر لے جایا جارہا ہے، جبکہ پڑوسی کے روکنے پر وہ ان سے جھگڑ رہا تھا۔ 

پولیس کے مطابق چوری کا گھوڑا یہ وہ شخص اس لیے وہاں لیجا کر چھپانا چاہتا تھا کہ کسی کو بھی شک نہ ہو کہ تیسرے فلور پر اتنا بڑا گھوڑا کیسے جاسکتا ہے۔

پولیس کے مطابق اس گھوڑے کی مالیت لگ بھگ 3800 امریکی ڈالرز کے مساوی ہے، پولیس نے گھوڑے کو اسکے مالک کے حوالے کرنے کے بعد نوجوان کو گرفتار کرلیا جسے اس چوری پر پانچ سال تک کی سزا ہوسکتی ہے

مزیدخبریں