ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسّی کی دہائی میں جب شہزادی ڈیانا کی شادی کی ہوئی تھی تو اس وقت وہ بیس سال کی تھیں اور فیشن کے بارے میں اتنی حساس نہیں تھیں جبکہ اس وقت میڈیلٹن انتیس سال کی ہیں اوروہ خود بھی فیشن کے بارے میں کافی معلومات رکھتی ہیں۔ڈیزائنرایلزبتھ ایمنیول نے بتایا کہ کیونکہ میڈیلٹن نےخود بھی فیشن میں کام کیا ہے اس لیے ان کی پسند کے مطابق موجودہ دور کے مطابق ہی عروسی لباس تیار کیا جائے گا۔ شہزادہ ولیم اورکیٹ میڈیلٹن کی شادی اس سال انتیس اپریل کو ہوگی۔