پنجاب حکومت عوام کے جان ومال کےتحفظ میں ناکام ہوچکی ہے ۔ متحدہ قومی موومنٹ

Jan 28, 2011 | 12:42

سفیر یاؤ جنگ
کراچی سے رابطہ کمیٹی کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لاہورمیں ہونیوالا واقعہ صوبہ میں بدامنی کی ایک بدترین مثال ہے، پنجاب میں قتل، اغوابرائے تاوان، ڈکیتی ، لوٹ مار اوردہشت گردی کے واقعات روزکامعمول بن گئے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی کے مطابق گزشتہ دورروزکے دوران پنجاب کے آٹھ شہروں میں دہشت گردی اورقتل کے بارہ بڑے واقعات ہوئے جن میں تینتیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ ان شہروں میں اغواء اورڈکیتی کے بھی درجنوں واقعات ہوئے ہیں جن میں سے صرف دس رپورٹ ہوئے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پنجاب میں جرائم کی وجہ مسلم لیگ نون کی صوبائی حکومت کاغیرسنجیدہ رویہ ہے ۔
مزیدخبریں