پی او اے کے الیکشن: قاسم ضیاءنے پینل کے ساتھ کاغذات جمع کرا دئیے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاءنے 4 فروری کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ہونے والے انتخابات کے لئے اپنے پینل کے ساتھ پی او اے ہا¶س لاہور پہنچ کر اپنے کاغذات جمع کرا دئیے ہیں۔ اس موقع پر قاسم ضیاءنے موجودہ اور اگلی مدت کے امیدوار صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عارف حسن سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اولمپک کی تاریخ میں پہلا جمہوری الیکشن ہونے جا رہا ہے۔ ہار جیت کسی کی بھی ہو، اس کے باوجود ہم سب ایک ہیں۔ ملک کی تمام کھیلوں کی تنظیموں کے پاس گیا ہوں، امید کرتا ہوں سب ہی میرے ساتھ محبت کا اظہار کرینگے۔ اگر میں منتخب ہوتا ہوں تو میری خواہش ہوگی کہ میرے پینل میں موجود جسٹس (ر) خواجہ فاروق سعید سیکرٹری کے فرائض انجام دیں۔ اس موقع پر پی او اے کے موجودہ نائب صدر خواجہ فاروق سعید نے سیکرٹری شپ کے عہدہ کے لئے اپنے کاغذات جمع کرائے۔ انہوں نے کہا صدارت کے لئے تین امیدوار میدان میں ہیں لہٰذا ایک سخت مقابلے کی توقع کی جا سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن