ملک میں سرمایہ داری اور جاگیرداری مغربی نظام کی باقیات ہے،ملک میں تبدیلی لانےکیلئے غریب طبقے کوآگے لاناہوگا. مولانا فضل الرحمان

Jan 28, 2012 | 00:03

سفیر یاؤ جنگ
کراچی میں مزار قائد کے احاطے میں اسلام زندہ باد کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جو پاکستان اسلامی فلاحی مملکت کے مقصد کیلئے حاصل کیا گیا تھا اسے پاکستان کی اسٹبلشمنٹ نے ایک سیکیورٹی سٹیٹ بنا دیا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہمارے ملک کا ساٹھ فیصد سے ذیادہ بجٹ اسٹبلشمنٹ کی نذر ہوتا ہے اورغریب آج بھی بھوکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معیشت کو بہتربنایا جائے اورمعیشت کے نظام میں مزدورکی مستقل رکنیت ہو۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ رات کی تاریکی میں ایبٹ آباد آپریشن ہوتا ہے اور ہمارے ادروں کو پتہ ہی نہیں ہوتا۔ فخر سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شامل ہونے والے آج ذلیل ہو رہے ہیں۔ اس جنگ میں چالیس ہزار بے گناہ پاکستانی مارے گئے۔ یہ بتایا جائے یہ پالیسی کس نے بنائی؟
اس سے قبل جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ اگرعوام کو اعتماد میں لئے بغیر نیٹو سپلائی بحال کی گئی تو نیٹو کنٹینرز کو جلا دیں گے
مزیدخبریں