پارليمنٹ ہاؤس کے باہرميڈيا سے گفتگوکرتے ہوئے مولا بخش چانڈیوکاکہنا تھا کہ پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ اوگرا کا اختیار ہے حکومت کا نہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین کو مجوزہ اضافے کا اعلان قبل از وقت نہیں کرنا چاہیے تھے کیونکہ اس سے ذخیرہ اندوزوں کو فائدہ ہوگااور وہ ان کے اس بیان کی تائید نہیں کرسکتے۔
وزيرقانون کا کہناتھاکہ احتساب بل جلد پارليمنٹ ميں پيش کرديا جائے گا، حکومت چاہتی ہے کہ يہ بل اتفاق رائے سے لايا جائے۔احتساب صرف سیاسی جماعتوںخصوصی طور پر پیپلز پارٹی کا ہی ہوتا رہا ہے،پیپلز پارٹی سے چیونٹی کا بھی حساب لیا جاتا ہے جبکہ دوسروں کا ہاتھی بھی معاف کردیا جاتاہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خطرہ انہیں نہیں بلکہ زرداروں اور سرداروں کو ہے۔