امریکی اخبارکی رپورٹ کے مطابق پینٹاگون نے جدید ہتھیاروں سے لیس جنگی بحری بیڑہ بھیجنے کا فیصلہ امریکی سینٹ کام کی درخواست پرکیا ہے۔ بحری بیڑہ بھیجنےکا فیصلہ ایران کے ساتھ تناؤ میں اضافے اور یمن میں القاعدہ کے خطرےکے پیش نظر کیاگیا ہے۔بیڑہ خلیج فارس کے علاقے میں موجود رہےگا اور اس علاقے میں سمندری قزاقوں کی روک تھام کیلئے بھی کارروائی کرےگا۔ بحری بیڑے پر کمانڈوزتعینات کئے جائیں گے۔ اس مقصد کیلئےامریکی بحریہ پہلے ہی ایک پرانےجہازکو خصوصی طورپر تیارکررہی تھی جس میں چھوٹے سائز کی تیزرفتارکشتیاں اور ہیلی کاپٹرموجود ہوں گے۔