”کالا باغ ڈیم کی مخالفت اے این پی کی سیاست کو دفن کر دے گی“

لاہور (خبر نگار) کالا باغ ڈیم کی مخالفت اے این پی کی سیاست کو دفن کر دے گی۔ کالا باغ ڈیم کی مخالفت قوم و ملک دشمنی کے مترادف ہے۔ کوئی محب وطن ڈیم بنانے کی مخالفت نہیں کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما¶ں اور ارکان قومی اسمبلی میاں مرغوب احمد اور پرویز ملک نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں مرغوب احمد نے کہا کہ ڈیم نہ بنانے کی بات ملک دشمنی ہے، بھارت ڈیم پر ڈیم بنائے جا رہا ہے، کالا باغ ڈیم اور توانائی مہیا کرنے والے ایسے دیگر ذخیروں کی تعمیر سے ملک ترقی کرے گا۔ پرویز ملک نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کو دفن کرنے کی بات کرنا بھی شرمناک ہے جہاں بجلی کی بدترین کمی ہے وہاں حل ڈھونڈے کی بجائے مسئلہ مزید سنجیدہ کیا جا رہا ہے۔ کالا باغ ڈیم ہی نہیں مزید منصوبے بھی مکمل کئے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...