وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل

مکرمی! مسائل تو اس قدر ہیں کہ گنتی ختم ہو جائے لیکن مسائل ختم نہ ہوں گے۔ ان ہی مسائل میں ایک مسئلہ قاتل چنگ چی رکشا¶ں کا ہے جو گوجرانوالہ کی سڑکوں پر دندناتے پھر رہے ہیں۔ انکے ڈرائیور کم عمر بچے ہیں جو بہت خطرناک اور تیز رفتاری سے یہ رکشے چلاتے ہیں اور حادثات کا باعث بن رہے ہیں۔ سب سے اذیت ناک بات یہ ہے کہ چنگ چی رکشہ میں ”سائلنسر“ اتار دیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اذیت ناک شور برپا ہو جاتا ہے کہ کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی۔ لوگ ذہنی مریض بنتے جا رہے ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کردار قابل مذمت ہے۔ وارڈن حضرات صرف ٹریفک کے روا دواں کے ذمہ دار ہی نہیں‘ ٹریفک سے پیدا ہونے والے دھوئیں اور شورشرابے کی پالیوشن کی روک تھام کے بھی ذمہ دار ہیں۔ خادم اعلیٰ پنجاب سے گزارش ہے کہ براہ کرم فوری طور پر ان چنگ چی اور دوسرے رکشوں پر سائلنسر لگانے اور دھوئیں کے کنٹرول کے احکامات جاری کئے جائیں۔(شہر یار احمد - اکرم کالونی‘ سول لائنز‘ گوجرانوالہ)

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...