اجزاءبرائے مکئی کی روٹی۔
مکئی کا آٹا:دو کپ۔دودھ گرم:آدھا کپ۔دیسی گھی :برائے فرائنگ۔جنگلی پودینہ :آدھا چائے کا چمچ۔گرم پانی:حسب ضرورت۔
اجزاءبرائے سرسوں کا ساگ
سرسوں :ایک کلو کاٹ لیں۔پالک:آدھا کلو:کاٹ لیں۔بتھوا:دو سو پچاس گرام۔ہری مرچ:دس یا بارہ کاٹ لیں۔
ادرک:پچاس گرام کاٹ لیں۔نمک:ایک چائے کا چمچ۔
گھی یا مکھن:ایک کھانے کاچمچ۔گندم کا آٹا:ڈیڑھ کھانے کا چمچ۔براﺅن شکر:تھوڑی سی۔شکر:تین چائے کے چمچ۔
ترکیب برائے مکئی کی روٹی
مکئی کے آٹے میں دودھ،نمک اور جنگلی پودینہ ملا کر اسے پانی کے ساتھ گوندھ لیںاس وقت تک گوندھیں جب تک نرم ہوجائے۔اب ایک چھوٹا سا پیڑا بنا کر اسے بیل لیں اور گول روٹی کی شکل دے دیں۔اگر ضرورت ہو تو تھوڑا سا آٹا ملا دیں۔ایک گرم توے پر گھی استعمال کرتے ہوئے دونوں طرف سے روٹی کو پکائیں۔حتیٰ کہ اس پر ہلکے گلابی دھبے سے نمودار ہونے لگیں گرم گرم گھی شکر کے ساتھ سرو کریں۔
ترکیب برائے سرسوں کا ساگ
سرسوں،بتھوا اور پالک کو اچھی طرح دھو کر پریشر ککر میں ڈال دیں اس میں ہری مرچ،ادرک،براﺅن شکر ،نمک اور آدھا کپ پانی ملا دیں۔تیز آنچ پر دس منٹ تک پریشر کک کریں اور پھر 45منٹ ہلکی آنچ پر پریشر ککر کھول کر ساگ کو باریک پیس لیں۔یا باریک گرائنڈ کر لیں اب اس میں گندم کا آٹا ملا کر دھیمی آنچ پر دس منٹ پکائیں۔فرائنگ پین میں گھی گرم کریں اور اسے ساگ میں ڈال دیں(اگر نمک مرچ کم محسوس ہو تو مزید شامل کر سکتی ہیں) ساگ کو مکھن لگی مکئی کی روٹی ،کچی پیاز اور ہری مرچوں کی چٹنی کیساتھ سرو کریں۔
گھی شکر
کسی برتن میں دو کھانے کے چمچ گھی گرم کریں اور اس میں تین کھانے کے چمچ شکر ملا دیں اسے اچھی طرح چلائیں اور گرما گرم مکئی کی روٹی کے ساتھ سرو کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ساگ والا گوشت
اجزائ
بکرے کا گوشت:ساٹھ گرام۔پالک :پانچ سو گرام۔نمک:حسب ذائقہ۔ہری مرچ:پانچ عدد۔لہسن کے جوے:چھ یا آٹھ عدد:چوپ کرکے۔ادرک:ایک انچ کا ٹکڑا قاشوں میں۔تیز پات:دو عدد۔گرم مصالحہ :ایک کھانے کا چمچ۔ادرک کا پیسٹ:ایک کھانے کا چمچ۔لہسن کا پیسٹ:ایک کھانے کا چمچ۔زیرہ :ایک چائے کا چمچ۔زیرہ:ایک چائے کا چمچ۔سرخ مرچ پاﺅڈر:ایک چائے کا چمچ۔پیاز :ایک کپ:لچھوں کی شکل میں۔کوکنگ آئل:چار کھانے کے چمچ۔
ترکیب:گوشت کو صاف کرکے دھوئیں اور ڈیڑ انچ کی بوٹیاں بنا لیں پالک کو صاف کر کے ڈنڈیاں علیحہ کر دیں ۔اور ایک منٹ کےلئے نمک ملے ابلتے ہوئے پانی میں ڈال کر نکا لیں اور پانی نتھار لیں ہری مرچوں کے ساتھ ہلکا سا گرائنڈ کر لیں۔ایک برتن میں تیل گرم کر کے تیز پات ڈالیں اور پھر گرم مصالحہ اور زیرہ بھی شامل کر لیں ۔زیرے کا رنگ تبدیل ہونے لگے تو اس میں پیاز ڈالیںاور ہلکی سنہری ہونے پر چوپ کیا ہوا لہسن بھی شامل کرلیں۔ادرک و لہسن کا پیسٹ،سرخ مرچ پاﺅڈر اور گوشت ڈال کر تیز آنچ پر بھونیں اور تین کپ پانی ڈال کر گوشت گلنے تک پکائیں۔آخر میں پالک اور نمک ڈال کر مزید پکائیں اوربھون کر اتار لیں اور چھڑک کر گرم گرم تناول فرمائیں۔یاد رہے کہ گرم مصالحہ چھ چھوٹی چھوٹی الائچیاں،دو بڑی الائچیوں اور ایک ٹکڑا دار چینی پر مشتمل ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پالک مولی کا ساگ
اجزائ:سفید مولی:ایک کلو۔پالک:دو کلو۔ہری مرچ:دس عدد۔گھی :ایک پاﺅ۔نمک سرخ مرچ:دس عدد۔
ترکیب : پالک کو اچھی طرح دھو کر کاٹ لیں اور اس کو تھوڑی دیر پانی میں بھگو دیں جب بھیگے ہوئے دس پندرہ منٹ ہوجائیں تو پالک کو اسی طرح پانی میں ابال لیں۔پانی خشک ہوجانے پر اسے پیس لیں اور اسے ایک برتن میں رکھ دیں سب سے پہلے گھی میں پیاز کو لچھے دار کاٹ کر بھون لیں۔پیاز کو اس قدر بھونا جائے کہ وہ بادامی رنگ کی ہوجائے۔چولہا گرم کرکے پیاز پر مصالحہ ڈالیں اور پانی کا ہلکا ہلکا چھینٹا بھی دیں اس کے بعد مولی اور پالک بھی ڈال دیں۔اب سالن کو دم پر لگا دیں اور مولی کے گل جانے پر استعمال کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔