حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) منعقدہ محفل میلاد میں فائرنگ کرکے تین افراد کو زخمی کرنے والے ملزمان کیخلاف درج کیے جانے والے مقدمہ میں توہین رسالت کی دفعہ295C نہ لگانے پر شہر کی کاروباری، دینی، مذہبی تنظیمیں پولیس کیخلاف سراپا احتجاج بن گئیں۔کاروباری تنظیموں کے رہنماﺅں کا کہنا ہے کہ اگر ملزمان کیخلاف 295Cکی دفعہ نہ لگائی گئی تو وہ پولیس کیخلاف شٹر ڈاﺅن ہڑتال اور احتجاجی تحریک شروع کر دیںگے۔ تفصیلات کے مطابق 12ربیع الاول کو علی الصبح گوجرانوالہ روڈ پر مقامی تاجر محمد منشاءنے عید میلاد النبی کے سلسلہ میں محفل میلاد کا انعقاد کیا جہاں مختلف سنگین مقدمات میں ملوث امجد بلا، مختار ماڑو اور سات نامعلوم افراد نے محفل پر دھاوا بولتے ہوئے فائرنگ شروع کر دی۔