ہوگو شاویز سانس کی نالیوں میں زخم کے شدید حملہ سے کامیا بی کے ساتھ نبردآزما رہے:رپورٹ

 سان تیاگو (اے پی پی)وینزویلا کے صدر ہوگو شاویز کینسر کے آپریشن کے بعد ہونے والے سانس کی نالیوں میں زخموں کے شدید حملہ سے کامیا بی کے ساتھ نبردآزما رہے۔ اس امر کا انکشاف وینزویلا کے وزیر ارنسیٹو ولیگاس نے ہفتہ کو کیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر کے نظام تنفس پر حملہ ہوا تاہم وہ صحت یاب ہورہے ہیں اور اس کے کچھ اثرات ابھی باقی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جون 2011ءمیں ان کی بیماری کی تشخیص ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ شاویز نے عہدہ صدارت چھوڑنے سے انکار کر دیا حتیٰ کہ ہوانا علاج کیلئے روانگی کے وقت بھی انہوں نے صدارت نہیں چھوڑی۔

ای پیپر دی نیشن