ایران کا27یورپی ممالک کوتیل مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

Jan 28, 2013

تہران(اےن اےن آئی) ایران کی وزارت تیل نے اعلان کیا ہے کہ ایران یورپی ممالک کو جو ملک کے خلاف مخاصمانہ فیصلے کرچکے ہیں خام تیل اور گیس مصنوعات فروخت نہیں کرے گا۔اےرانی مےڈےاکے مطابق وزارت تیل کے ترجمان علی نیکزاد نے ایران کی جانب سے بعض یورپی ممالک کے خلاف پیشگی پابندیاں عائد کرنے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مختلف ممالک کو ایرانی تیل وگیس مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کے ایک ساتھ یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کو تیل وگیس مصنوعات کی برآمدات پر پابندی عائد ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان یورپی ممالک کے خلاف ایران کی جانب سے لگائی گئی پیشگی پابندیوں کا، امریکہ اور یورپ کی جانب سے ملک کے تیل اور گیس پر مجوزہ نئی پابندیوں کی منظوری سے پہلے نفاذ ہوگا ۔ ایران کی وزارت تیل کے ترجمان نے مزید کہا کہ جب تک یورپ ،ایران کے خلاف اپنی مخاصمانہ پالیسیوں سے باز نہ آئے اسکے خلاف تیل اور گیس کی پابندی جاری رہے گی۔

مزیدخبریں