اسلام آباد (ثناءنیوز) پنجاب کے مجوزہ نئے ”صوبہ بہاولپور جنوبی پنجاب“ کے بارے میں پارلیمانی کمشن کی رپورٹ پر آج (پیر کو) ارکان دستخط کریں گے۔ نئے صوبے کا نام متفقہ طور پر تجویز کیا گیا ہے۔ پارلیمنٹ ہاﺅس میں رپورٹ پر دستخطوں کے حوالے سے کمشن کا خصوصی اجلاس ہو گا۔ رپورٹ کل (منگل کو) قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے کا قوی امکان ہے اور اس پر باضابطہ طور پر قومی اسمبلی میں بحث ہو گی۔ کمشن نے مجوزہ صوبے کے نام‘ حد بندی‘ اضلاع و ڈویژنوں کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ ایوان میں رپورٹ پیش ہونے کے بعد کمشن کی سفارشات وزارت قانون کو بھجوا دی جائیں گی۔
بہاولپور جنوبی پنجاب پارلیمانی کمشن کے ارکان آج رپورٹ پر دستخط کرینگے
Jan 28, 2013