لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب پاور لیفٹنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پہلی اوپن مینز اینڈ ویمنز پاور لفٹنگ چیمپئن شپ 5 فروری سے لاہور میں شروع ہوگی۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ خواتین کے پاور لفٹنگ کے مقابلے ہونگے۔انٹرنیشنل پاور لفٹر چیمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکرٹری عقیل جاوید بٹ کے مطابق تین کیٹگریز میں مقابلے ہونگے۔ خواتین میں 47، 52، 57، 63، 72، 84 اور 84 پلس کیٹگریز کے مقابلے ہونگے جبکہ مردوں میں 66، 74، 83، 93، 105، 120 اور 120 پلس کیٹگریز کے مقابلے ہونگے۔ لاہور، قصور، گوجرانوالہ، راولپنڈی سمیت دیگر کلبز کے پاور لفٹرز حصہ لیں گے۔
چیمپئن شپ کی تیاری کے لیے خواتین کھلاڑی گذشتہ تین ماہ سے نیشنل ویٹ لفٹنگ کلب میں پریکٹس کر رہی ہیں۔