ہاکی کے فروغ کے لئے ملک بھر میں 18 اکیڈمیز قائم

Jan 28, 2013


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے نئے اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو نکھارنے اور انہیں آگے لانے کیلئے ملک بھر میں 18 اکیڈمیز قائم کر دیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق اکیڈمیز کا مقصد ملک بھر سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاش کرنا اور انہیں اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کرنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان اکیڈمیز میں ہونہار کھلاڑی تربیت حاصل کر رہے ہیں جو مستقبل میں ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کریں گے۔

مزیدخبریں