میلبورن (سپورٹس ڈیسک) سربیا کے نووک ڈجکووچ آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مسلسل تین بار جیتنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔ انہوں نے یہ فائنل چوتھی بار جیتا ہے۔ انہوں نے 2013ء کے ٹورنامنٹ میں برطانوی سٹار اینڈی مرے کو فائنل میں چھ سات، سات چھ، چھ تین، چھ دو سے شکست دیکر فائنل اپنے نام کر لیا۔ انہوں نے اپنے چھ گرینڈ سلام فائنلز میں سے چار میلبورن میں جیتے ہیں۔ فائنل میں برطانوی سٹار اینڈی مرے ان فٹ دکھائی دئیے۔ تاہم مقابلہ خوب کیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ سروسز کیں۔ پہلا سیٹ ہارنے کے بعد سربین سٹار نے کم بیک کیا اور حریف کھلاڑی کی ایک نہ چلنے دی۔ فائنل کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ جیت کر جو خوشی ہوئی ہے بیان سے باہر ہے۔ یہ میرا فیورٹ گرینڈ سلام ہے۔ مجھے اس ٹورنامنٹ اور کورٹ سے بہت زیادہ محبت ہے۔ مجھے اینڈی مرے کو مبارکباد اور شکریہ ادا کرنا چاہئے۔ اینڈی مرے کو میچ کے دوران میڈیکل ٹائم آﺅٹ بھی لینا پڑا۔ ان کے پاﺅں میں انجری تھی جس کی وجہ سے سروس کرتے ہوئے مشکل پیش آ رہی تھی۔