5 رکنی قومی ٹینس ٹیم ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے سری لنکا چلی گئی


اسلام آباد (اے پی پی) 5 رکنی قومی ٹینس ٹیم سری لنکا کے خلاف ڈیوس کپ ٹائی میں شرکت کیلئے سری لنکا کیلئے روانہ ہوگئی۔ پاکستان ٹینس فیڈریشن کے حکام کے مطابق ڈیوس کپ ٹائی یکم سے 3 فروری تک کولمبو میں منعقد ہوگی۔ حکام نے بتایا کہ ٹائی میں شرکت کیلئے 4 کھلاڑی اورایک افشیلزروانہ ہوگئے۔ کھلاڑیوں میں اعصام الحق ‘عقیل خان‘ یاسرخان اورمحمد عابد شامل ہیں ۔ محمد خالد بطورنان پلینگ کیپٹن اورکوچ ٹیم کے ہمراہ ہیں ۔ ایونٹ کی تیاری کیلئے قومی ٹیم نے بھرپور محنت کی ہے او روہ توقع رکھتے ہیں کہ قومی ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹائی میں کامیابی حاصل کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...