پنجاب بورڈز کمیٹی کا جوابی کاپیوں کی مارکنگ کرنیوالے عملے کی تربیت کا فیصلہ

لاہور (سٹاف رپورٹر) حکومتِ پنجاب محکمہ تعلےم کی ہداےت کے مطابق پنجاب بورڈ ز کمےٹی آف چئےرمےن نے جوابی کاپےوں کی مارکنگ کرنے والے تمام عملے کی تربےت کرنے کا فےصلہ کےا ہے تاکہ امتحان مےں شرکت کرنے والے تمام امےدواران کو اُن کا جائز حق مل سکے حکومتِ پنجاب اور بورڈ انتظامےہ کو طلبہ طالبات کی طرف سے وقتاََ فوقتاََ شکاےات موصول ہو رہی تھےں کہ ان کی جوابی کاپےاں معےاری چےک نہےں کی گئےںبعض انکوائری کے سلسلہ مےں بھی ےہ بات سامنے آئی کہ بعض اساتذہ جوابی کاپےاں دل جمعی اور لاعلمی کی بنےاد پر مقرر کردہ معےار کے مطابق چےک نہےں کرتے جس سے طلباءو طالبات کی حق تلفی ہوتی ہے لہذا ےہ فےصلہ کےا گےا ہے کہ مرحلہ وائز اساتذہ کی تربےت کی جائے گی پہلے مرحلے مےں پنجاب کے تمام بورڈوں سے 17 اساتذہ کو بطور ”کی ٹرینرز“ اور 225 اساتذہ کو بطور ماسٹر ٹرینرز تربےت دی جائے گی بعد مےں ےہ ٹرینرز اپنے اپنے بورڈز مےں تقرےباََ 20 ہزار اساتذہ کی ٹرےننگ کرےں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن