ملک توڑنے والے اب پنجاب کے پیچھے پڑگئے ہیں: شیخ قیصرمحمود

Jan 28, 2013

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصرمحمود نے کہا ہے کہ ملک توڑنے والے اب پنجاب کے پیچھے پڑگئے ہیں۔ منافرت اور صوبائیت کی علمبردار زرداری لیگ کاسیاسی وجود پاکستان کی سالمیت کیلئے زہرقاتل ہے۔ زرداری لیگ والے الیکشن سٹنٹ کے نام پرعوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے۔ حکمران اتحاد کا مسلم لیگ (ن) کے ساتھ غیر معمولی حسد اور تعصب کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ مسلم لیگ (ن) کاووٹ بنک توڑنے کیلئے نیاصوبہ بنانے کی تجویزقابل قبول نہیں، اس اہم اورحساس کام کیلئے یہ وقت مناسب نہیں ہے۔ زرداری لیگ کے پاس نیا صوبہ بنانے کا مینڈیٹ ہرگز نہیں ہے لہٰذاءاس کا فیصلہ آنیوالی اسمبلیوں پر چھوڑ دیا جائے۔ اتحادی حکومت ملک میں نفاق کابیج بونے اورقومی اداروں کو توڑنے میں مصروف ہے جبکہ میاں نوازشریف منتشرعوام کو آپس میںجوڑنے کیلئے کوشاںہیں۔ 

مزیدخبریں