اسلام آباد (اے پی پی)ملک کے مختلف شہروں میں کوڑے کرکٹ سے 304میگا واٹ پیدا کرنے کیلئے پلانٹس لگائے جائیں گے جبکہ 57میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے۔ وفاقی حکومت زرعی فضلہ ، کوڑے کرکٹ اور بائیو گیس سے توانائی پیدا کرنے کے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے ۔
۔ حکام نے کہا ہے کہ زرعی فضلہ سے بجلی پیدا کرنے کیلئے سندھ میں 21میگا واٹ ، شاہ کوٹ 12میگا واٹ ، اوکاڑہ 12میگا واٹ اور پاک پتن میں بھی 12میگا واٹ کے منصوبے پر کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صنعتی فضلہ کی مدد سے 247میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے۔
کوڑا کرکٹ/ پلانٹس