ماسکو(اے پی پی) انٹارکٹکا میں واقع تمام روسی سائنسی سٹیشنوں کو انٹرنیٹ اور روسی موبائل مواصلات کے نظام تک رسائی فراہم کردی گئی ۔ آرکٹک اور انٹارکٹکا سے متعلق روسی تحقیقاتی ادارے کے ذرائع نے بتایا کہ میرنی نامی سٹیشن کے کمپیوٹر سسٹم کو انٹرنیٹ اور مواصلاتی نظام میں شامل کیا گیا ۔ وہاں مصنوعی سیارچوں سے فوٹو حاصل کئے جانے کے نئے کمپیوٹر پروگرام اور سیٹیلائٹ مواصلاتی آلات نصب کئے گئے ہیں۔ اب انٹارکٹکا میں واقع پانچوں روسی سائنسی سٹیشنوں "میرنی"، "ووستوک"، "پروگریس"، "نووو لازاریوسکایا" اور "بیلنگز گاو¿زین" پر کام کرنےوالے محققین کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے اور روسی ٹی وی چینل دیکھ سکتے ہیں۔
روسی سٹیشن/ رسائی