لاہور (نیوزرپورٹر) انٹیگریٹڈ میڈیسن جن میں طب نبویﷺ، طب یونانی، ہیومیوپیتھی، طب مفرد اعضائ، آکو پنکچر، آکو پریشر، فزیوتھراپی، کوروموپیتھی، الیکٹرو ہومیوپیتھی قابل ذکر ہیں۔ اِن طریقہ ہائے علاج کو فروغ دے کر ہی بڑھتے ہوئے امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ حکومت انٹیگریٹڈ میڈیسن کی ترویج و ترقی کیلئے خصوصی فنڈز مہیا کرے تاکہ ایلوپیتھی طریقہ علاج کے ساتھ متبادل طریقہ علاج سے بھی استفادہ کیا جا سکے۔ اِن خیالات کا اظہار چیئرمین انٹیگریٹڈ میڈیکل ایسوسی ایشن پاکستان پروفیسر ڈاکٹر ساجد قیوم، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد شفیق، ڈاکٹر محمد افضل میو اور دیگر نے انٹیگریٹڈ میڈیسن کے عالمی دن کے حوالے سے آئی ایم اے اور گلوبل این جی اوز کے باہمی اشتراک سے الحمرا ہال نمبر 3 لاہور میں منعقدہ 19ویں انٹیگریٹڈ میڈیسن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔