لاہور (خصوصی نامہ نگار) علماءاور مشائح کو حجروں سے نکلنا ہو گا اور اسلام کے نفاذ کے لیئے پر امن عملی جدو جہد کر نا ہو گی، کلمے کے نام پر بننے والے ملک میںکو ئی ایمپورٹ نظام نافذ نہیں ہو نے دیا جا ئے گا یہاں خلافت راشدہ کا نظام لا کر ہی جے یو آئی دم لے گی، اسلام کے نام پر بننے والے ملک کو سیکولر بنانے کی سازشیں مو جو دہ اسمبلی میں بھی کی گئیں نا موس رسالت سمیت اسلامی دفعات کو ختم کرنے کی کو ششیں کی گئیں لیکن ان تمام سازشوں کا مقابلہ جے یو آئی نے عوام کی بھرپور تائید کے ساتھ پارلیمنٹ کے اندر اور پار لیمنٹ کے باہر کیا۔ ان خیا لات کا اظہار جے یو آئی کے راہنماﺅں مو لانا رشید احمد لدھیانوی ،مو لا نا محمد امجد خان،مو لا نا جمیل الرحمن در خواستی ،ڈاکٹر عتیق الرحمن اور دیگر نے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کو بحرانوں سے بچانے کے لئے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان کرے۔ جے یو آئی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی نگران حکومت تمام جماعتوں کی مشاورت سے بننی چاہئے۔