پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی: 2012ءمیں مریضوں کے مفت علاج پر 70 کروڑ خرچ ہوئے

لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی انتظامیہ نے "بلاامتیاز علاج سب کیلئے"پروگرام کے تحت سال 2012 کے دوران مریضوں کومفت طبی سہولیات کی فراہمی پر 70کروڑ روپے خرچ کےے۔ایمرجنسی وارڈ میں صرف ایک روپے کی پرچی پر ایک لاکھ14ہزار 463 مریضوں کا علاج معالجہ کیا گیا۔ جبکہ اس عرصے کے دوران ایک لاکھ 27ہزار 812نئے مریض رجسٹر ہوئے ۔یہ بات چیف ایگزیکٹو پی آئی سی پروفیسر بلال زکریا خان نے سال 2012کے دوران ہسپتال کی کارکردگی کے حوالے سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پی آئی سی ڈاکٹر محمد جاوید، اے ایم ایس ڈاکٹر حامد محمود اور ڈپٹی چیف نرسنگ سپرنٹنڈنٹ ثمینہ ےاسمین بھی موجود تھیں۔ایم ایس ڈاکٹر محمد جاوید نے ہسپتال کی سالانہ کارکردگی کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ آﺅٹ ڈور فارمیسی سے 3 لاکھ 53ہزار 332 مریضوں مفت ادویات فراہم کی گئیںاور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے ڈائریکٹوز کی تعمیل میں 23افراد کو علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔نیز حکومتی پالیسی کے مطابق 80وکلاءکابھی مفت علاج کیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...