بلوچستان میں گورنر راج ختم نہ ہوا تو پہیہ جام ہڑتال کرینگے: غفور حیدری


 اوکاڑہ (اے پی اے) جمعیت علماءاسلام کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کا حکم نامہ واپس نہ لیا تو صوبے بھر میں احتجاج کریں گے اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی جس سے ٹرینیں اور جہازوں کی پروازیں بھی رک جائیں گی۔ وہ جے یو آئی (ف) ضلع اوکاڑہ کے امیر سید انور شاہ بخاری کے ہمراہ اوکاڑہ میں گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا بلوچستان میں حکومت اسلم رئیسانی کی شکل میں پیپلز پارٹی کے پاس تھی اگر وہ ناکام ہوگئے تھے تو انہیں ازخود تبدیل کردینا چاہئے تھا لیکن وفاقی حکومت نے گورنر راج کا نفاذ کرکے غیرجمہوری اقدام اٹھایا۔
غفور حیدری

ای پیپر دی نیشن