جعلی ڈگری والوں کے تحفظ کیلئے ایچ ای سی کیخلاف بل لایا جا رہا ہے: عطاءالرحمن


کراچی (نوائے وقت نیوز) حکومت ہائر ایجوکیشن کمشن کی خودمختاری ختم کرنے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کریگی۔ سابق چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر عطاءالرحمان نے اس حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے متعدد ارکان کی ڈگری جعلی ہے، جعلی ڈگری والوں کو تحفظ دینے کیلئے یہ اقدام اٹھایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایچ ای سی کے پاس اربوں روپے کے فنڈز ہوتے ہیں جس پر حکمرانوں کی نظر ہے۔ ایچ ای سی کو بین الاقوامی طور پر سراہا گیا ہے۔ پہلے بھی حکومت نے ایچ ای سی کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔ ایچ ای سی پر حکمرانوں کا تیسرا وار ہے۔
ہائر ایجوکیشن کمشن

ای پیپر دی نیشن