صدر زرداری انتخابات ملتوی کرانے کے مشن پر ہےں: شیخ رشید


اسلام آباد (ثناءنیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ صدر زرداری انتخابات ملتوی کرانے کے مشن پر ہیں کیونکہ انہیں علم ہے کہ آئندہ باری پیپلز پارٹی کی نہیں ہے اس لئے وہ ایسے حالات پیدا کرنے کی کوشش میں ہیں کہ انتخابات موخر ہو جائیں اور انہیں لوٹنے کے مزید مواقع مل جائیں۔ ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاک فوج اس ملک کی سالمیت کی محافظ ہے اور وہی اس ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کا کارڈ رکھنا چاہتی ہے اس لیے وہ پیر پگاڑا کو گھیرے میں لینا چاہتی ہے۔ چودھری نثار کو پریس کانفرنس کر کے نگران وزیر اعظم کے لیے دیئے گئے ناموں کے بارے میں قوم کو بتانا چاہیے کہ ان ناموں سے کم کوئی چیز قبول نہیں ہے۔ لوگ طاہر القادری کے کیوں خلاف ہو گئے کیونکہ ان کو طاہر القادری کا واپس جانا پسند نہیں آیا۔
عمران خان کے لئے کیوں رکاوٹ ہو رہی ہے کیونکہ وہ کہتا ہے کہ میں ٹیکس وصول کروں گا ٹیکس چور پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو ووٹ دیں گے۔ نواز شریف کو خوف دیاگیا ہے کہ فوج آ جائے گی۔ بہت سارے لوگ ایسے ہیں جو نیا صوبہ بنانے کے حق میں ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ایک نیا ڈرامہ ہونے جا رہا ہے۔
شیخ رشید

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...