شرقپور شرےف(نامہ نگار) جماعت اسلامی شرقپور شرےف کے زیر اہتمام امام انقلاب ﷺکانفرنس ہوئی۔ کانفرنس کی صدارت جماعت اسلامی پاکستان کے سےکرٹری جنرل لےاقت بلوچ نے کی جب کہ کانفرنس سے جماعت اسلامی ضلع شےخورہ کے نائب امےر اور نامزد امےدوار برائے صوبائی اسمبلی حافظ ساجد اقبال اور قومی اسمبلی کے نامزد امےد چوہدری ریاض احمد بھلہ نے بھی خطاب کےا۔ اپنے صدارتی خطاب مےں لیاقت بلوچ نے کہا کہ رسول کریم ﷺ کی مبارک ذات تمام جہانوں اور انسانےت کے لئے تبدےلی کا پےغام ہے۔ نبی کریم نے اےک جاہل معاشرہ کوبہترین علم، تہذےب، سماجی انصاف اور سیاسی شعور دے کر پوری دنےا کی قیادت کے قابل بنایا۔ محبت رسول کا تقاضا ہے کہ نبی کریم کے بتائے ہوئے اصولوں اور احکامات پر عمل کرکے دنیا اور آخرت کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔امام انقلاب کے اسوہ پر عمل کرکے ہی پاکستان مےں امن، باہمی رواداری، بھائی چارہ۔ اتحاد و اتفاق کو فروغ دیا جاسکتاہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی موجودہ صورتحال نا اہل قیادت اور اسوہ رسول سے روگردانی کی وجہ سے ہے۔ پاکستان کلمہ طےبہ کی بنیاد پر قائم ہواتھا ، ناعاقبت اندیش حکمرانو ں نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے۔ ایماندار اور محب وطن قیادت ملک کے لئے ناگزیر ہوچکی ہے۔ بددےات حکمرانوں کے نجات ہماری اولےن ترجےح ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کی واحد امےد جو ملک کو گھمبےر نکال سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے پاکستان کو ماضی مےں بھی اہل، باکردار، کرپشن سے پاک قیادت فراہم کی ہے۔ جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی ، سےنٹ اور صوبائی اسمبلےوں مےں ہمےشہ مثبت اور اہم کردار ادا کےا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات مےں بھی جماعت اسلامی پورے ملک مےں بھر پور حصہ لے رہی ہے اور جماعت اسلامی نے اعلیٰ تعلیم ےافتہ، باکردار ، محب وطن اور عوام خدمت سے سرشار قےادت کو متعارف کروایا ہے۔