شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی)پانچ روز قبل تھانہ شرقپور کے علاقہ ٹھٹھہ بھٹیاں میں دوران واردات دیہاتیوں کے ساتھ مقابلہ کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکو کے دوسرے ساتھی کی بھی نعش گندم کی فصل سے مل گئی ہے جس کا نام شبیر احمد اوڈھ معلوم ہوا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ ڈاکو زخمی ہونے کے بعد گندم کی فصلوں میں چھپ گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا اور گزشتہ روز اسکی نعش مقامی آبادی کے لوگوں نے دیکھ کر پولیس کو مطلع کیا۔