شیخوپورہ: جعلی سیمنٹ کی فروخت کا انکشاف، 13ملزم گرفتار

شیخوپورہ (نامہ نگار خصوصی)شیخوپورہ شہر میں جعلی سیمنٹ تیار کرکے اس پر نیشنل کمپنیوں کے برانڈ لگا کر فروخت کرنیکا انکشاف ہوا ہے جس پر سٹی پولیس نے شہزاد ،تنویر وغیرہ 13 افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ذرائع کے مطابق شیخوپورہ شہر میں مذکورہ گروہ ودیگر سیمنٹ ڈیلر جعلی اور غیر معیاری سیمنٹ تیار کروا کر فروخت کررہے ہیں اور یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ سیمنٹ قومی تعمیراتی منصوبہ جات کی تعمیر پر استعمال کیا جارہا ہے جس کے ٹھیکیدار ان جعلی سیمنٹ تیار کرنیوالے مالکان سے ادھار سیمنٹ لیکر اس کو استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے گذشتہ 10 سالوں کے دوران کئی سرکاری وغیر سرکاری عمارتیں اس میٹریل کے استعمال کے باعث اپنی مقررہ مدت سے قبل ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں جب کہ سرکاری بلڈنگز کی تعمیر ومرمت کیلئے اب بھی محکمہ بلڈنگ شیخوپورہ نے ضلع حکومت سے مزید 32لاکھ روپے مانگ لیے ہیں ذرائع کے مطابق پولیس اس گروہ کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارہی ہے اور اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ جعلی سیمنٹ کی تیاری میں کن کن اشیاءکو ملا کر تیار کیا جارہا ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...