نارنگ منڈی: ناقص سیوریج کےخلاف انجمن آڑھتیاں کا احتجاجی مظاہرہ

نارنگ منڈی (نامہ نگار) مقامی غلہ منڈی میں سیوریج کے ناقص سسٹم سے گندہ پانی پھیلنے اور صفائی کے ناقص نظام کے خلاف انجمن آڑھتیاں کے سرپرست اعلیٰ سردار فراز احمد مان کی قیادت میں آڑھتیوں اور شہریوں نے ٹی ایم اے مرید کے اور بلدیہ کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ کرکروڑوں روپے کے ناقص سیوریج نے شہر اور غلہ منڈی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔ غلہ منڈی کے بالمقابل مین سیوریج 30 فٹ گہرا گڑھا پڑنے سے ہر طرف گندہ پانی پھیل چکا ہے اور ٹریفک کے لئے بے شمار مسائل پیدا ہو چکے ہیں۔ انتظامیہ کے علم میں ہونے کے باوجود اس کے تدارک کے لئے کوئی پیش رفت نہیں ہو رہی جبکہ شہریوں کے کئی کئی منزلہ مکانات کی بنیادوں پر بھی گندہ پانی پہنچنے سے مکانات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر اور غلہ منڈی میں صفائی کا نظام بدتر صورت حال اختیار کر چکا ہے۔ محلہ محمد پورہ صدر بازار سے ملحقہ گلیوں میں کئی کئی ماہ سے صفائی نہیں کی جا رہی۔ بدبو اور گندگی سے برا حال ہے۔ خاکروب صفائی کے لئے نہیں آئے بلکہ افسران کے گھروں میں کام کاج کرتے ہیں اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج سسٹم کو فی الفور ختم کیا جائے۔ یا اس کی درستگی کی جائے بصورت دیگر غلہ منڈی کے آڑھتی شٹر ڈاﺅن مظاہرہ کرنے پر مجبور ہوں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...