سانگلاہل:ھدیٰ شوگر ملز سے نکلے والی راکھ نے لوگوں کا جینا دشوار بنا دیا

سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت) ھدیٰ شوگر ملز سے نکلے والی راکھ نے لوگوں کا جینا دشوار بنا دیا ہے،راکھ کی وجہ سے لوگ بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں،خصوصاً سانس کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں،حلقہ بھر میں راکھ کی وجہ سے د ھوپ میں ڈالے گئے کپڑے خراب ہو جاتے ہیں، خواتین کو متعدد بار کپڑے دھونا پڑتے ہیں،ملز سے نکلنے والے گندے پانی کی بدبو دور تک پھیل جاتی ہے،گندا پانی ایک نالے میں ڈالا جاتا ہے ،جسکی کبھی صفائی نہیں کرائی گئی،گندے نالے سے نکلنے والی بد بو کی وجہ سے بائی پاس روڈ ، صفدر آبادروڈ اور کینال بنک پر سیر کیلئے جانے والوں کو پریشانی کا سامنا ہے، شوگر ملز کے گنے سے لوڈ ٹرالوں کے باعث صفدر آباد روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ،محکمہ ہائی وے پنجاب نے بھی صفدر آباد روڈ کو سکندر اعظم چوک سے چک45موڑ تک سڑک تعمیر کرنے سے انکار کر دیا،گنے سے لوڈ ٹرالوں کی وجہ سے اربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑکیں تباہ ہوگئیں، ٹرالوں نے محکمہ شاہرات پنجاب کے لاکھوں روپے مالیت کے سائن بورڈ بھی توڑ ڈالے ،عوام نے ڈی سی او ننکانہ ڈاکٹر محمد عثمان سے مطالبہ کیا ہے کہ ملز انتظامیہ کیخلاف فوری کارروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...